پاکستان

نواز شریف پر اربوں ڈالرز بھارت منتقلی کا الزام، نیب قانون کی شق پانچ کے تحت ملزم کون ہے ؟کیااس نیب ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہوئی ؟ حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر آگئیں

قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر چیئرمین نیب کی طلبی پر ہم پر کوئی دبا نہیں‘ نیب قانون کی شق پانچ کے تحت ملزم وہ ہے جس کے خلاف قانونی ثبوت جمع ہوں، قانونی ثبوت قائم ہوں اس سے پہلے کوئی ملزم نہیں بنتا۔ جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ نوازشریف کیبارے میں پریس ریلیزجاری کرنے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو22 مئی کو بلایا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے گورنر یا نمائندے

کو بھی ریکارڈ لانے کا کہا ہے، میاں صاحب پر بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے گئے جس کی اسٹیٹ بینک اور ورلڈ بینک نے تردید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب قانون کی شق پانچ کے تحت ملزم وہ ہے جس کے خلاف قانونی ثبوت جمع ہوں، قانونی ثبوت قائم ہوں اس سے پہلے کوئی ملزم نہیں بنتا لہذا اس معاملے میں نیب ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے۔قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے معاملے پر چیئرمین نیب کی طلبی پر ہم پر کوئی دبا نہیں ہے، پارلمینٹ نے کمیٹی کے سپرد ایک کام کیا ہے، آرٹیکل 4 اور 114 کے تحت ہرشہری کے وقار کو ریاست نے قائم رکھنا ہے، ریاست کی ذمہ داری اداروں کے ذریعے ادا کی جاتی ہے۔ قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر چیئرمین نیب کی طلبی پر ہم پر کوئی دبا نہیں‘ نیب قانون کی شق پانچ کے تحت ملزم وہ ہے جس کے خلاف قانونی ثبوت جمع ہوں، قانونی ثبوت قائم ہوں اس سے پہلے کوئی ملزم نہیں بنتا۔جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ نوازشریف کیبارے میں پریس ریلیزجاری کرنے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو22 مئی کو بلایا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − 1 =

Back to top button