پاکستان

وزیراعلیٰ آ رہے ہیں۔۔۔! شہباز شریف کی میو ہسپتال آمد پر انتظامیہ کا مریضوں کے ساتھ افسوسناک سلوک، بے رحمی کی انتہا کر دی گئی، متعدد کی حالت خراب ہو گئی

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جمعہ کے دن میو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میو ہسپتال میں سرجیکل ٹاور کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی میو ہسپتال آمد کے موقع پر انتظامیہ نے مریضوں کو ہسپتال سے باہر نکال دیا، متعدد مریضوں کی حالت خراب ہو گئی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پروٹوکول کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال سے نکلنے پر مجبور کر دیا گیا۔ مریضوں کے علاوہ ان کی تیمار داری کے لیے آئے ہوئے افراد کو بھی ہسپتال سے نکال دیا گیا، پروٹوکول کی انتہا دیکھیں کہ برن یونٹ میں موجود
مریضوں کو بھی باہر نکال دیا گیا۔ اس موقع پر مریضوں نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ان سے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب آ رہے ہیں اس وجہ سے آپ لوگ باہر چلے جائیں۔ ہسپتال انتظامیہ پر مریضوں نے شدید تنقید کی، میو ہسپتال کی انتظامیہ کے اس اقدام سے وہاں موجود متعدد مریضوں کی حالت خراب ہو گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹاور کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ 6منزلہ سرجیکل ٹاور کا افتتاح میرے لیے خوشی کی بات ہے، میاں شہباز شریف نے کہا کہ برن یونٹ میں جدید مشینوں سے جلنے والے مریض کا تعین ہوسکے گا کہ جسم کتنا فیصد جلا ہوا ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایسی مشین ملک کے کسی ہسپتال میں نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جمعہ کے دن میو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میو ہسپتال میں سرجیکل ٹاور کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی میو ہسپتال آمد کے موقع پر انتظامیہ نے مریضوں کو ہسپتال سے باہر نکال دیا، متعدد مریضوں کی حالت خراب ہو گئی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پروٹوکول کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال سے نکلنے پر مجبور کر دیا گیا۔ مریضوں کے علاوہ ان کی تیمار داری کے لیے آئے ہوئے افراد کو بھی ہسپتال سے نکال دیا گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 3 =

Back to top button