پاکستان

وزیراعلی شہبازشریف سے چینی وفد کی ملاقات،اورنج لائن میٹروٹرین کی آزمائشی سروس پرخادم اعلیٰ کو مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ چین کے صدراوروزیراعظم کاپاکستان کے عوام کیلئے تحفہ ہے،منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل میرا مشن ہے، منصوبے میں تاخیر کا ازالہ ہم نے مل کر کرنا ہے،ٹرین کی آزمائشی سروس کا کامیاب آغاز اہم سنگ میل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے چینی وفد نے ملاقات کی جس میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کوجلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔چینی وفد نے اورنج لائن میٹروٹرین کی آزمائشی سروس پرشہباز شریف کو مبارکباد بھی دی۔ اس موقع
پر شہبازشریف نے چینی وفد سے ملاقات میں کہا کہ یہ منصوبہ چین کے صدراوروزیراعظم کاپاکستان کے عوام کیلئے تحفہ ہے،منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل میرا مشن ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے میں تاخیر کا ازالہ ہم نے مل کر کرنا ہے،ٹرین کی آزمائشی سروس کا کامیاب آغاز اہم سنگ میل ہے۔اس موقع پر صدر نورینکو گروپ نے کہا کہ مجھے شہباز اسپیڈ کے عملی مشاہدے سے بہت خوشی ہوئی ،آپ کے کام کرنے کی رفتار حیرت انگیز حد تک غیر معمولی ہے۔ہم اورنج لائن میٹروٹرین کی آزمائشی سروس پرشہباز شریف کو مبارکباددیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 5 =

Back to top button