کرکٹکھیل

پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائیگا

سلام آباد (این این آئی)پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج) منگل 12 جون کو ایڈن برگ میں کھیلا جائیگاشیڈول کے مطابق پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔ اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز
1-1 سے برابر ہوگئی ۔ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دی تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − eleven =

Back to top button