پاکستان

پاکستان اور چین کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی سازش ناکام،چینی وزارت خارجہ نے حافظ سعید کی منتقلی کے حوالے سے بھارتی دعوے کے بعد دھماکہ خیز اعلان کردیا

چینی حکومت نے بھارتی اخبار کے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا، چین کی وزارت خارجہ نے حافظ سعید کے حوالے سے بھارتی اخبار میں چھپنے والی خبر کو لغو ، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور اس کے عظیم دوست چین کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی ، بھارتی اخبار دا ہندو کی بے بنیاد ، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی خبر کا پول کھل گیا ۔دا ہندو نے خبر دی کہ چین کے صدر

شی جن پنگ نے گزشتہ ماہ باؤ فورم کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیا تھا کہ عالمی دباؤکے باعث حافظ سعید کو کسی اور مغربی ایشیائی ملک منتقل کر دیا جائے ۔چین کی وزارت خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ خبر انتہائی افسوس ناک ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × five =

Back to top button