پاکستان

پاکستان کے اہم شہر میں پہلے ہی روزے نماز ظہر کے بعد خودکش دھماکہ

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرہ میں اب سے کچھ دیر پہلے کچہری چوک کے قریب ایک خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہیداور8 افراد زخمی ہو گئے ہیں،جن کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جیونیوز کے مطابق دھماکا کچہری چوک کے قریب سرکاری گاڑی کے قریب ہواجب خودکش حملہ آورنے موٹر سائیکل ایف سیکی گاڑی سے ٹکرادی جس سے 3 ایف سی اہلکار شہید اور8 زخمی ہو گئے اور گاڑی تباہ ہو گئی،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

کردیا گیاجہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + 19 =

Back to top button