پاکستان

پنجاب میں نگران وزیر اعلی کیلئے نام پر اتفاق ہوگیا، نام شہبازشریف کو پیش کیاگیا تھا جس پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے بھی رضامندی ظاہر کردی

پنجاب میں نگران وزیر اعلی کیلئے نام پر اتفاق ہوگیا، نام شہبازشریف کو پیش کیاگیا تھا جس پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے بھی رضامندی ظاہر کردی،تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نگران وزیر اعلی کے لیئے کامران رسول کے نام پر مختلف سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کی اطلاع ملی ہیں۔ باخبر ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کامران رسول کا نام وزیر اعلی شہباز شریف کو پیش کیا گیا تھا جس پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈرز سے مشاورت کی جو کئی دن جاری رہی۔ آخری اطلاع

کے مطابق فریقین نے کامران رسول کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے۔کامران رسول سابق چیف سیکرٹری پنجاب رہے ہیں اور آن کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + nine =

Back to top button