انٹرٹینمنٹ

پوجا بھٹ، پریانکا چوپڑا کے حق میں بول پڑیں

ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کے امریکی ٹی وی کے ایکشن تھرلر ڈرامے ’کوانٹیکو‘ میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھانے پر جہاں پورا ہندوستان غصے میں ہے، وہیں بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ ان کے حق میں سامنے آئی ہیں۔ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ چند بھارتی امریکی شہر مین ہٹن میں بم دھماکہ کرنے اور اس کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جسے پریانکا چوپڑا اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیتی ہیں ، ڈرامے میں پریانکا چوپڑا نے امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی ایجنٹ کا

کردار ادا کیا ہے۔ڈرامے میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھانے پر پریانکا چوپڑا پر تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے 2 دن قبل عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + eighteen =

Back to top button