پاکستان

کراچی میں گرمی کا پارہ چڑھ گیا،درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،محکمہ موسمیات نے مزید کس چیز کا خدشہ ظاہر کردیا

کراچی میں گرمی کا پارہ چڑھ گیا،درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،کے الیکٹرک کا وعدہ بھی ایفا نہ ہوسکا،شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے جبکہ ہوابند ہونے کے باعث ہیٹ ویو 46سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 10فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن کی وجہ سے موسم کی

حدت میں مزید اضافہ ہو ا ہے ،محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے چند روز میں گرمی مزید بڑھے گی اور درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے ، جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کے واقعات پیش آسکتے ہیں لہذا شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ،دوسری جانب کے الیکٹرک کا وعدہ ایفا نہ ہوسکا،کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا تھاکہ بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کو20 تک دورکرلیا جائے گاجس کے بعد لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ٓئے گی مگر بیرون ملک سے فنی خرابی دور کرنے کیلئے منگوایا گیا پرزہ بھی آگیا اور20مئی بھی آکر گزر گئی لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ کردیا گیاہے ،جبکہ اتوار کے روز بھی شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے میسجز موصول ہوتے رہے ہیں ،شہریوں نے کے الیکٹرک کو کام چور اور نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام میں کے الیکٹرک نے جینا دوبھر کردیا ہے ،پہلے ہی گرمی کی وجہ سے لوگ شدید اذیت میں مبتلا ہیں اوپر سے کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ نے جینامحال کردیا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے دعوے محض زبانی جمع خرچ ہیں،کراچی جیسے بڑے شہر کو بجلی فراہم کرنا اس ادارے کے بس کی بات نہیں ہے ،شہریوں نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی میں فیل ہوچکی ہے ،لہذا اس ادارے کو قومی تحویل میں لیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − three =

Back to top button