علاقائی

کوٹ ادو میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو قتل کر دیا گیا

کوٹ ادو میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو قتل کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوٹ ادو کے چک نمبر 511 میں عالم شیر اور 20 سالہ ثوبیہ نے ایک ماہ قبل نکاح کیا تھا۔ ثوبیہ کے چچا نے عالم شیر پر اغوا کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا،لڑکی کے چچا نے پنچائت رکھوائی جس کے بعد پنچائت نے لڑکی کی رخصتی کرنے کی شرط پر اسے اہل خانہ کے حوالے کیا۔ اہل خانہ نے گھر پہنچنے پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پراس کے منہ میں زہر ڈال کر مار ڈالا۔ اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا پوسٹمارٹم کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے دونوں چچا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + thirteen =

Back to top button