علاقائی

کوٹ ادو: کرنٹ لگنے سے 3 خواتین اساتذہ،4 طالبات جھلس گئیں

کوٹ ادو میں ہائی ٹینشن تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث 3 خواتین اساتذہ اور چار بچیاں جھلس گئیں۔گورنمنٹ پرائمری سکول گاچی والا میں سکول کی انتظامیہ نے اتوار کو سکول کی طالبات کو صفائی کیلئے بلایا تھا۔ پانچویں کلاس کی طالبہ سمیہ سکول کی چھت پر چڑھی تو اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن تاروں نے بچی کو کھینچ لیا۔ اس دوران سکول کی عمارت میں دھماکا ہو گیا اور عمارت میں موجود ہیڈ مسٹریس اور استانیاں اور طالبات جھلس گئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 2 =

Back to top button