کاروبار

گاڑی مالکان یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا، محکمہ ایکسائز کے اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے

سرگودھا(نیو ز ڈیسک) ٹوکن ٹیکس سٹیکرز کے غلط استعمال اور بوگس سٹیکرز بنائے جانے پر محکمہ ایکسائز نے سکیورٹی فیچرر سٹیکرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیاہے،ٹوکن ٹیکس سے متعلق سٹیکرز پر گاڑی کا نمبر ادئیگی رقم اور تاریخ کا اندارج ہوگا،ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے ٹوکن ٹیکس چوری روکنے کیلئے سیکورٹی فیچرڈ سٹیکرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا اب چالان کی طرح تمام تفصیلات سٹیکرپردرج ہو نگی۔ٹوکن ٹیکس چور اب نہیں بچ سکیں گے۔ محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس چوری روکنے کیلئے سکیورٹی فیچرڈسٹیکرزمتعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے متعلق نئے سٹیکرزآئندہ مالی سے جاری ہونگے اور سٹیکرز پر گاڑی کا نمبر ادائیگی رقم اور تاریخ کا اندراج ہو گا۔ ہرسال ٹوکن ٹیکس کے سٹیکرزکارنگ بھی تبدیل کیاجائیگا تاکہ پرانے سٹیکرزکادوبارہ استعمال نہ کیا جاسکے۔اس سے قبل جاری ہونیوالیسٹیکرزپرہاتھ سے نمبردرج ہوتا تھاجسے غلط استعمال کیا جاتا تھا اورایجنٹ مافیا بازارسے جعلی بنواکرلوگوں کو فراہم کرتے تھے جسکی وجہ سے محکمہ ایکسائزکولاکھوں کا نقصان ہوتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + 4 =

Back to top button