کرکٹکھیل

گھر کی کپتان انوشکا ہیں، ویرات کوہلی

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نے کہاہے کہ گھر میں ان کی کپتان ٗانوشکا شرما ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے اپنے تعلق کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انٹرویو کے دوران جب ویرات سے سوال کیا گیا کہ میدان سے باہر (یعنی گھر میں) کون کپتان ہوتا ہے؟ تو کوہلی نے جواب دیا ۔ بلاشہ انوشکا۔بھارتی کرکٹ کپتان نے انوشکا کے حوالے سے کہاکہ وہ زندگی میں ہمیشہ درست فیصلے کرتی ہے، وہ مکمل طور پر میری طاقت ہے، جو مجھے ہمیشہ مثبت

رہنے میں مدد دیتی ہے اور یہی سب کچھ آپ اپنے لائف پارٹنر میں دیکھنا چاہتے ہیں اور میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔’ویرات نے کرکٹ میں انوشکا کی دلچسپی کے حوالے سے کہا کہ وہ کھیل کے حوالے سے بہت پرجوش ہے ٗ وہ کھیل کو سمجھتی ہے اور وہ کھلاڑیوں کے جذبات کو بھی سمجھ سکتی ہے کہ وہ کس قسم کی صورتحال سے گزر رہے ہیں اور میرے خیال میں یہ چیز سب سے خوبصورت ہے۔واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔بالی وڈ اداکارہ اکثر و بیشتر مختلف میچز کے دوران اپنے شوہر ویرات کوہلی کی ہمت بندھاتی نظر آتی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں بھی کرکٹ سے خاصا لگاؤ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − one =

Back to top button