بین الاقوامیکرکٹکھیل

ہوم ایڈوانٹج کم کرنے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے پر غور

ہوم ایڈوانٹج کم کرنے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے کی تجویزپر آئی سی سی کے اجلاس میں غور ہوگا۔ٹیسٹ چیمپئن شپ سے ٹاس کے بجائے مہمان کپتان کوبولنگ یا بیٹنگ کااختیاردیاجاسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ 140سال پرانی ہے۔ایک سو چالیس سال سے ٹیسٹ میچز سے پہلے ٹا س ہوتا جس میں ٹاس کے بعد فیصلہ کیا جاتا تھا کہ پہلے باولنگ کون کرے گا اور پہلے بیٹنگ کون کرے گا ۔
اس فیصلے کا اختیار ٹاس جیتنے والے کپتان کے پاس ہو تا ۔تاہم تازہ ترین اطاعات کے مطابق ہوم ایڈوانٹج کم کرنے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔۔کرکٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ میزبان بورڈ ایسی پچزتیارکرتاہے۔
جس میں ٹاس کاسکہ غیر معمولی اہمیت اختیارکرجاتاہے۔اوراکثرٹاس جیتنے والی ٹیم میچ بھی جیت جاتی ہے ۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کاآغازآسٹریلیاروایتی ایشیزسیریز میں انگلینڈ کی میزبانی میں کرے گا۔

جس کےلئے روایتی ٹاس ختم کرنے کی تجویز زیرغورہے۔اوراس ماہ کرکٹ کمیٹی میں اس پربحث ہوگی۔بغیرٹاس میچز کا تجربہ انگلش کانٹی کرکٹ میں دو ہزارسولہ سے جاری ہے۔جس میں مہمان کپتان باہمی رضامندی سے پہلے بیٹنگ یا بولنگ کافیصلہ کرتاہے۔۔کرکٹ کمیٹی میں تجویز کی منظوری کی صورت میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز پرآسٹریلوی کپتان کوانگلینڈ میں ایشیزسیریز کے دوران بیٹنگ یابولنگ کرنے کااختیارحاصل ہوگا۔
بغیرٹاس میچز کا تجربہ انگلش کانٹی کرکٹ میں دو ہزارسولہ سے جاری ہے۔جس میں مہمان کپتان باہمی رضامندی سے پہلے بیٹنگ یا بولنگ کافیصلہ کرتاہے۔۔کرکٹ کمیٹی میں تجویز کی منظوری کی صورت میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز پرآسٹریلوی کپتان کوانگلینڈ میں ایشیزسیریز کے دوران بیٹنگ یابولنگ کرنے کااختیارحاصل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + 14 =

Back to top button