کرکٹکھیل

ہیڈنگلے گراونڈ پر پچ اور کنڈیشنز کو مد نظر رکھ کر ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،سرفراز احمد

لیڈز(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہیڈنگلے گراونڈ پر پچ اور کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہمارے حق میں نہیں گیا لیکن بطور کپتان ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیتنا اور فیصلہ کرنا اچھا احساس تھا۔انہوں نے کہا کہ جب صبح کے وقت پچ دیکھنے گیاتو وہ بیٹنگ کے لیے ساز گار لگ رہی تھی اور عین ممکن تھا کہ اگر جوروٹ بھی ٹاس جیتتے تو
وہ بھی ایسا ہی کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں ہم سے بیٹنگ کرتے ہوئے غلطیاں ہوئیں لیکن دوسری اننگز میں ہمیں غلطیاں سدھارنے کا ایک موقع ضرور ملے گا اور ہم کوشش کریں گے کہ اچھا اسکور بنا کر انگلینڈ کو لیڈز میں بھی شکست دیں ۔سرفراز احمد نے کہا کہ جب آپ دبئی میں کھیل رہے ہوں تو ٹاس جیتنا اچھا لگتا ہے کیوں کہ وہاں حالات بیٹنگ کیلئے سازگار ہوا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 1 =

Back to top button