پاکستان

14 مئی کو بجٹ تقریر کے دوران مشیر خزانہ بلوچستان رقیہ ہاشمی کے ساتھ ساتھی اراکین نے کیا شرمناک حرکت کی جس کی وجہ سے انہوں نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا، افسوسناک وجہ سامنے آ گئی

مشیر خزانہ بلوچستان کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی بطور مشیر خزانہ مستعفی ہوگئیں، ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کے مابین اختلافات اور بعض ارکان اسمبلی کے نامناسب رویے کی وجہ سے وزیراعلیٰ کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو ارسال کر دیا ہے، ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے نجی ٹی وی کو استعفے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بطور مشیر خزانہ استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے مختصر بات چیت

کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عہدہ نہیں عزت عزیز ہے، واضح رہے کہ مشیر خزانہ کا استعفیٰ ایسے موقع پر آیا ہے جب بلوچستان اسمبلی کے بجٹ سیشن میں بجٹ پر بحث جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 14مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تقریر کے دوران ساتھی اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مشیر خزانہ نے احتجاجا مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔یہ استعفیٰ بجٹ پیش کرنے کے 4 روز بعد پیش کیا گیا ہے،اس سے قبل انہیں منانے کی کوششیں بھی کی گئیں، یاد رہے کہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے رواں ماہ 14 مئی کو بلوچستان کا بجٹ پیش کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کے مابین اختلافات اور بعض ارکان اسمبلی کے نامناسب رویے کی وجہ سے وزیراعلیٰ کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو ارسال کر دیا ہے، ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے نجی ٹی وی کو استعفے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بطور مشیر خزانہ استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عہدہ نہیں عزت عزیز ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × five =

Back to top button