پاکستانتعلیم

لڑکااور لڑکی ماہِ رمضان میں 6انچ کا فاصلہ رکھیں‘‘نجی یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا،سٹوڈنٹس کاحیران کن ردعمل

لڑکا لڑکی ماہِ رمضان میں 6انچ کا فاصلہ رکھیں، کراچی کی یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا، عمل نہ کرنیوالے طلبہ و طالبات کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی نے ماہِ رمضان کے حوالے سے ایک خاص ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی کہ ہے کہ لڑکا اور لڑکی ماہِ رمضان میں 6انچ کے فاصلے پر ایک ساتھ بیٹھیں ۔ یونیورسٹی کے جاری ہدایت نامے کے مطابق لڑکا اور لڑکی کو ساتھ بیٹھنے کی

اجازت نہیں ہو گی۔اور اگر یونیورسٹی میں کوئی لڑکا لڑکی ساتھ بیٹھیں گے تو وہ اپنے درمیان 6 انچ کا فاصلہ رکھیں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جس بھی طالب علم نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہدایت نامے پر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔طالب علموں نے یونیورسٹی کی طرف سے ہدایت نامے سے متعلق ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔کچھ طالب علموں نے اس اقدام کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نا صرف رمضان میں بلکہ باقی پوارا سال بھی ان ہدایات ہر عمل کرنا چاہئیے۔تاہم کچھ طالب علموں نے یونیورسٹی کی طرف سے اس اقدام کی بھر پور مخالفت کی ہے۔دوسری جانب میڈیا پر خبر جاری ہونے کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین بھی اس سے متعلق ملی جلی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔یونیورسٹی کے جاری ہدایت نامے کے مطابق لڑکا اور لڑکی کو ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اور اگر یونیورسٹی میں کوئی لڑکا لڑکی ساتھ بیٹھیں گے تو وہ اپنے درمیان 6 انچ کا فاصلہ رکھیں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جس بھی طالب علم نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 + 16 =

Back to top button