انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

سری دیوی کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا؟باتھ ٹب میں ڈبو کر مارنے سے قاتل کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟بھارتی معروف اداکارہ کی موت پر تفتیش کرنے والے پولیس افسر کے دعویٰ نے ہلچل مچا دی

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی دبئی کے ہوٹل میں موت پر کئی تنازعے کھڑے ہو چکے ہیں تاہم اب ایک نیا انکشاف سامنے آیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے ایک سابق پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ سری دیوی کا انتقال طبی موت کے نہیں بلکہ قتل بھی ہوسکتا ہے۔اپنے ایک بیان میں وید بھوشن نامی پولیس افسر نے کہا کہ انہیں سری دیوی کے انتقال کے بعد دبئی میں ان کے کمرے کی چیکنگ کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم دوسرے کمرے میں انہوں نے اس بات کا اندازہ ضرور لگایا کہ
باتھ ٹب میں ڈوب کر مرنے کی بات انہیں بالکل سمجھ نہیں آئی۔انہوں نے بھی دعویٰ کیا کہ کسی کو ٹب میں ڈبو کر قتل کرنا نہایت آسان ہے، کیوں کہ اس کے بعد کوئی ثبوت بھی باقی نہیں رہتا۔خیال رہے کہ حال ہی میں فلم ساز سنیل سنگھ نے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ اداکارہ سری دیوی کی موت پر دوبارہ تحقیقات کی جائے، تاہم کورٹ نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × two =

Back to top button