بین الاقوامی

معروف ایئرلائن کا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گر کر تباہ،طیارے میں 104 مسافر سوار تھے،امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں

ہوانا (مانیٹرنگ ڈیسک) کیوبا میں سرکاری ایئرلائن کا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا۔کیوبا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کہ طیارے میں 104 مسافر سوار تھے، طیارہ ہوانا کے جوز مارٹی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔کیوبا کی سرکاری ایجنسی پرینسا لیٹینا کا کہنا تھا کہ ’کیوبانا ڈی ایویاسیون‘ کی طرف سے آپریٹ کیا جانے والا طیارہ ’بوئنگ 737‘ بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ایئرپورٹ ذرائع نے کہا کہ طیارہ دارالحکومت ہوانا سے مشرقی شہر ہولگوئن کی طرف جارہا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا تھا کہ جس مقام

پر طیارہ گر کر تباہ ہوا وہاں سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دکھائے دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × two =

Back to top button