انٹرٹینمنٹ

سونم کپور کے ساتھ ساتھ آنند اہوجا نے بھی نام تبدیل کرلیا

شادی کے بعد لڑکی کا نام بھی شوہر کے سرنیم کے ساتھ تبدیل ہوجاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں حال ہی
میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کے شوہر نے ایک انوکھا کارنامہ کر دکھایا ہے؟ جی ہاں! سونم کپور نے تو اپنا نام تبدیل کیا ہی ہے مگر ساتھ ہی ان کے شوہر آنند اہوجا نے بھی اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔

شادی کے بعد خواتین کا سرنیم تبدیل ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن ایسا واقعی کبھی سننے میں نہیں آیا کہ شادی کے بعد مرد نے بھی اپنا نام تبدیل کرلیا ہو۔ لیکن سونم کپور کے شوہر آنند اہوجا نے ایسا کردکھایا ہے۔

شادی کے فوراً بعد سونم کپور نے اکثر خواتین کی طرح اپنا نام تبدیل کرلیا تھا۔ انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے نام کے آگے اہوجا کا اضافہ کرلیا۔

سونم کپور کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر نے بھی اپنی اہلیہ سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ ایس یعنی سونم کا اضافہ کرلیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − fourteen =

Back to top button