کھیل

ڈیرن لی مین 28 مئی سے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

میلبورن(این این آئی)آسٹریلوی ٹیم کے سابق کوچ ڈیرن لی مین معاہدے کے تحت وہ 28 مئی سے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور اکتوبر تک نوجوان کھلاڑیوں کی راہنمائی جاری رکھیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے دوبارہ لی مین کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور وہ نیشنل پرفارمنس سینٹر میں کرس راجرز اور رائن ہیرس کے ساتھ مل کر نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت کریں گے۔ واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیرن لی مین کو آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون

ڈے ورلڈ کپ تک کیلئے کینگروز ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا لیکن دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد لی مین نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 + one =

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button