کاروبار

حکومت ہر ماہ بجلی کے بلوں کے ذریعے صارفین کی جیبوں پرکتنے ارب کا ڈاکہ ڈالنے لگی؟دستاویزات سامنے آگئیں

حکومت ہر ماہ صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے 15 ارب روپے وصول کر رہی ہے۔میڈیا کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق صارفین نے سب سے زیادہ رقم جی ایس ٹی کی مد میں 7 ارب 42 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں ایک ارب 91 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار، بل بروقت جمع نہ کرانے پر، 62 کروڑ 20 لاکھ 43 ہزار ، سیلز ٹیکس کی مد میں 13 کروڑ 92 لاکھ روپے، نیلم جہلم سرجارج کی مد میں 1 ارب 51 کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار روپے اداکیے۔جبکہ ایڈوانس اور ایکسٹرا
ٹیکس کی مد میں 4ارب 20 کروڑ 62 لاکھ 20 ہزار روپے، ٹی وی فیس اور الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی مد میں 46 کروڑ 70 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے گے جبکہ میٹر رینٹ سیزنل جارج میں بھی صارفین سے 22 کروڑ روپے سے زائد رقم بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی جارہی ہے صارفین مجموعی طور پر ساڑھے بارہ ارب سے لے کر 15 ارب روپے بلوں سے زائد ٹیکس ہر ماہ ادا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 11 =

Back to top button