ٹیکنالوجی

چین نے پانی اور خشکی پر سے پرواز کرنے والا طیارہ تیار کر لیا

چین نے ایک ایسا طیارہ تیار کر لیاہے جو پانی اور خشکی دونوں جگہ اتر اور اڑان بھر سکتا ہے۔اے 600بڑا طیارہ 2022تک فروخت کیلئے پیش کر دیا جائےگا،گذشتہ سال دسمبر میں اس کی کامیابی آزمائشی پرواز ہوئی تھی،اور اب اس جہاز کو مرکزی چین کے صوبے ہوبی کے دوشہروں زو ہائی جنگ من کے درمیانفیری سروس استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔یہ بات طیارے کے چیف ڈیزائنر \ہووانگ لینگ کائی نے بتائی ہے۔انہوں نے کہا اس جہاز کو سطح سمندر سے پرواز کرنے کیلئے بھی اس سال کے آخر تک تیار کر لیا جائےگا۔ پانی کی
سطح سے یہ پہلی پرواز جنگ من کے بڑے آبائی ذخائر سے کرےگا۔اے جی 600طیارہ دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہے جو پانی اور خشکی سے پرواز کر سکتا ہے۔اسے سمندری آفات کے دوران لوگوں کو بچانے،جنگل کی آگ بجھانے اور بحری مانیٹرنگ کیلئے بھی استعمال کیا جائےگا۔یہ جہاز 4500کلو میٹر تک پرواز کر سکتا ہے اور یہ 2میٹر لہروں کے درمیان بھی اڑان بھر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − 2 =

Back to top button