انٹرٹینمنٹ

راحت فتح علی خان ’ پیغام امن‘ کے لیے لتا منگیشکر کا گیت گائیں گے

گلوکارہ لتا منگیشکر نے 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ہم دونوں‘ کے لیے گیت ’اللہ تیرو نام‘ گایا تھا جو کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی مشہور ہے۔

راحت فتح علی خان اب اس گیت کو اپنی آواز دیں گے جس میں ان کے ساتھ کلاسیکل موسیقاروں کا بینڈ ’ دی فیوژن پروجیکٹ‘ بھی شامل ہوگا۔

اس حوالے سے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں امن صرف میری ہی نہیں اور بھی ان گنت لوگوں کی خواہش ہے جب کہ دونوں ممالک کی ثقافت تقریباً ایک جیسی ہے۔

لتا منگیشکر کے گیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمارا پیغام اس سے بہتر اور مؤثر انداز میں عام ہو سکے گا جس کے باعث اس گیت کو چنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 4 =

Back to top button