انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ارمینہ رانا خان شام کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے اردن پہنچ گئیں

اداکارہ ارمینہ رانا خان شام کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے اردن پہنچ گئی ہیں۔ اداکارہ نے چند روز قبل بین الاقوامی سطح پر کام کرنیوالے ادارے ایچ آر ایف کے تعاون سے شام کے پناہ گزینوں کی مدد کیلئے اردن جانے کا اعلان کیاتھا۔اس سلسلے میں ارمینہ رانا خان کا کہنا تھا شام کے مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف نہ صرف متحد ہونے کی ضرورت ہے بلکہ سب کو ان کی عملی امداد بھی کرنی چاہیے۔ شامی مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو دعوت دی کہ اگر
کوئی ان کے تعاون سے شامی پناہ گزینوں کی مدد کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کیلئے حاضر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + 19 =

Back to top button