انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کا بوبی دیول کو ایک اور فلم کا تحف

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اداکار بوبی دیول کو اپنی ایک اور فلم میں شامل کرکے اس سال کا دوسرا تحفہ دے دیا۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان اداکاری کے ساتھ دوسروں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں اور فلم انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانے میں بھی سلمان خان کسی سے پیچھے نہیں جس کی واضح مثال کترینہ کیف ، زرین خان ،اتھیا شیٹھی اور سورج پنچولی جیسی بہت سی شخصیات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے ایکشن تھرل فلم ’ریس تھری‘ میں بوبی دیول کو شامل کرنے کے بعد اپنی ایک اور
فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے سلور اسکرین سے غائب بوبی دیول کو اپنی فلم ’ریس تھری‘ میں شامل کرکے ان کے ڈوبتے کریئر کو سہارا دیا جب کہ بوبی دیول کو واپس فلموں کی جانب گامزن کرنے کے لئے سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی ایک اور نئی فلم میں شامل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔رپورٹس کے طابق بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دھرمند کے بیٹے بوبی دیول نہ صرف سلمان کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے بلکہ ’ریس تھری‘ کرنے کے بعد وہ سلمان کی فلم ’لویتری‘، ’بھارت‘ اور ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم ’ہاو?س فل 4‘ بھی سائن کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + five =

Back to top button