پاکستان

ایکنک اجلاس:310ارب روپے کی لاگت کے9نئے منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل (ایکنک)کے اجلاس میں 310ارب روپے کی لاگت کے 9نئے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایاگیا کہ قومی اقتصادی کونسل نے خیبرپختونخوا میں 17ارب روپے لاگت کے سڑکوں کی بحالی کے منصوبہ کی منظوری دی ہے۔

اقتصادی کونسل نے پشاور اورنوشہرہ میں ورسک کینل سسٹم کی ماڈل کی تبدیلی کا 11ارب 13کروڑ روپے لاگت کا منصوبہ بھی منظورکرلیا گیا۔

اجلاس میں سی پیک کے تحت کراچی سرکلرریلوے بحالی کا منصوبہ بھی منظور کرلیاگیا۔

اجلاس میں 36ارب روپے کا وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کا نظرثانی منصوبہ بھی منظورکرلیا گیا جبکہ خانیوال رائیونڈ ریلوے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − 6 =

Back to top button