بین الاقوامی

سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ،ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا

ریاض(سی پی پی)یمن سے سعودی شہر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جب کہ دوسرا میزائل صحرائی علاقے میں گرا۔عرب میڈیا کے مطابق یمن سے سعودی شہر خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کی جانب سے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے جس میں سے ایک میزائل کو سعودی ائیر ڈیفنس فورسز نے فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ دوسرا میزائل شہر کے صحرائی علاقے میں گرا ۔سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کرنل ترکی المالکی نے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز
یمن سے حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 14 =

Back to top button