کرکٹکھیل

جنوبی افریقی بیٹسمین ڈی ویلیئرز نے عظیم مسلمان حکمران سے متاثر ہوکر اپنے بیٹے کا نام رکھنے کا اعلان کردیا

ممبئی(آئی این پی) جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے تاج محل کے سامنے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کی کہانی سے پردہ اٹھادیا۔ابراہم ڈی ویلیئرز کا کہنا تھاکہ 2012 میں آئی پی ایل سے قبل ہی میں نے منصوبہ بنالیا اور اس مقصد کیلیے انگوٹھی بھی خرید لی تھی، جب لیگ کیلئے بھارت پہنچا تو میں نے فوٹو گرافرز اور ویڈیو میکرز کی خدمات حاصل کیں اور ان کی شناخت چھپانے کی خاطر انھیں سیکیورٹی گارڈز کے روپ میں اپنے ساتھ تاج محل آنے کو کہا ، میں نے اس بارے میں ڈینیلا کو بالکل بھی خبر نہیں ہونے
دی، وہ ان کو گارڈز ہی سمجھ رہی تھی، جب میں نے تاج محل کے سامنے شادی کی خواہش ظاہر کی تو ڈینیلا حیران رہ گئیں اور اس سارے موقع کی ویڈیو بھی بن گئی۔دریں اثناء اے بی ڈی ویلئرز نے اپنے ہونے والے بیٹے کا نام عظیم اسلامی حکمران کی جانب سے تاج محل کی تعمیر سے متاثر ہوکر ’’تاج‘‘ رکھنے کا اعلان کردیا ہے، معروف کرکٹر کے اعلان پر پوری دنیا کے مسلمانوں نے خوشگوار ردعمل کا اظہار کیا ہے اور انہیں مبارکباد دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + ten =

Back to top button