صحت

میری خوبصورتی کا راز یہ ہے کہ پچھلے 28سال سے میں نے یہ چیز نہیں کھائی ‘‘ 70سال کی عمر میں 40سال کی نظر آنیوالی خاتون نے اپنی جوانی کا ایسا راز بتا دیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اکثر خواتین اپنی عمر چھپاتی ہیں لیکن آسٹریلیا میں ایک خاتون ایسی بھی ہے جو اپنی اصل عمر بتائے تو لوگ اس کی بات کا اعتبار نہیں کرتے کیونکہ وہ واقعی اپنی اصل عمر سے آدھی عمر کی نظر آتی ہے۔ اب اس خاتون نے اپنی دیرپا جوانی کا راز بتا دیا ہے۔ کیرولین نے بتایا کہ میں مٹھائیوں کی بہت عادی ہوا کرتی تھی، لیکن آج سے 28سال قبل میں نے چینی کھانی ترک کر دی۔ تب سے لے کر آج تک میں نے چینی کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔ 70سال کی عمر میں بھی 40سال کی نظر
آنے کے پیچھے یہی راز کارفرما ہے۔ 28سال سے میں اپنا کھانا خود بنا رہی ہوں اور اس میں چینی کی جگہ شوگر فری پرفیکٹ سویٹ استعمال کرتی ہوں۔ میں مچھلی اور تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت زیادہ کرتی ہوں اور روزانہ دو انڈے کھاتی ہوں۔ میری خوراک میں دودھ سے بنی مصنوعات بھی وافر شامل ہوتی ہیں۔یہی میری صحت کا راز ہے جس کی وجہ سے میں اپنی اصل عمر سے آدھی عمر کی دکھائی دیتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 5 =

Back to top button