پاکستان

نوازشریف پر 4.9ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کاالزام ، قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا (آج) ہونے والا اہم اجلاس اہم ترین شخصیت کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ملتوی کیاگیا،آئی سی یو میں زیر علاج،حالت تشویشناک

نوازشریف پر 4.9ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کاالزام ، قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا (آج) ہونے والا اہم اجلاس اہم ترین شخصیت کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ملتوی کیاگیا،آئی سی یو میں زیر علاج،حالت تشویشناک،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا (آج) منگل کو ہونے والا اہم اجلاس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے ذریعے 4.9ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کے الزام پر بریفنگ دینا
تھی اور اجلاس میں فاٹا اصلاحات سے متعلق بل بھی زیر غور آنا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کے ہسپتال میں ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین کمیٹی چوہدری محمد اشرف دو روز قبل اپنے حلقے میں انتخابات کی مہم کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کو لاہور میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین کمیٹی محمد اشرف ابھی بھی انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو)میں ہیں ۔واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے آج ہونے والے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے ذریعے 4.9ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کے الزام پر بریفنگ دینا تھا ۔کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات کا بل بھی زیر غور آنا تھا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے اجلاس میں کمیٹی نے چیئرمین نیب کو سابق وزیراعظم نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے الزام پر بریفنگ کیلئے طلب کیا تھا مگر چیئرمین نیب مصروفیات کے باعث کمیٹی میں پیش نہیں ہو سکے تھے اور نیب حکام نے کمیٹی سے درخواست کی تھی کہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے رکھا جائے جس میں چیئرمین نیب کمیٹی میں پیش ہونگے اور کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 3 =

Back to top button