انٹرٹینمنٹ

فلم انڈسٹری میں سوچ سمجھ کر انٹر نہیں ہوئی اچانک ہی انڈسٹری کا حصہ بنی‘ اداکارہ تپسی پنو

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی کئی کامیاب اداکاراؤں کا رجحان ہولی وڈ فلم انڈسٹری کی جانب بڑھ رہا ہے، ان میں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے نام شامل ہیں، تاہم ایک ایسی بولی وڈ اداکارہ بھی ہیں جو ہولی وڈ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش مند نہیں۔یہاں بات ہورہی ہے اداکارہ تپسی پنو کی جن کی شاندار اداکاری کے باعث وہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنتی جارہی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تپسی پنو کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری میں سوچ سمجھ کر انٹر نہیں ہوئیں، وہ اچانک ہی انڈسٹری کا
حصہ بنیں۔جہاں سونم کپور، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا ہولی وڈ میں اچھی فلموں کی پیشکش کا انتظار کررہی ہیں، وہیں تپسی پنو کا کہنا تھا کہ وہ خود سے ہولی وڈ انڈسٹری کا حصہ بننے کے لیے کسی سے رابطہ نہیں کریں گی۔تپسی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’ایسا نہیں ہے کہ مجھے ہولی وڈ میں کام کرنے میں کوئی مسئلہ ہے، لیکن مجھے اچھا نہیں لگتا کہ میں خود کسی سے رابطہ کروں کہ وہ مجھے ہولی وڈ میں کام دیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے بولی وڈ میں اچھے کردار آفرز ہورہے ہیں، میں ہولی وڈ جانے کی بھوکی نہیں۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون دونوں ہی ہولی وڈ میں فلمیں کرچکی ہیں، تاہم تپسی کا ایسا بیان ان دونوں پر تنقید کے طور پر بھی سامنے آسکتا ہے۔تپسی پنو اس وقت اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔وہ ’پنک‘ اور ’جڑواں 2‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × five =

Back to top button