انٹرٹینمنٹ

ولی حامد علی خان نے فلمسٹار نور کیساتھ صلح کے حوالے سے شائع خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیا

لاہور) گلوکارولی حامد علی خان نے فلمسٹار نور کیساتھ صلح کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔راگا بوائز بینڈ کے لیڈ سنگر ولی حامدعلی خان نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انکے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ چند ماہ میں نئی دلہن بیاہ لائیں گے تاہم فی الحال انہوں نے تمام باتیں صیغہ رازمیں رکھی ہیں۔ اداکارہ نور کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اب ہمارے درمیان صلح کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بعض مخالفین میری ساکھ کونقصان پہنچانے کیلئے اس قسم کی خبریں پھیلا رہے ہیں لیکن ان
میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔انکا کہنا تھا میں جلد اپنے پرستاروں کو ایک بڑی خوشخبری دینے والا ہوں مگر ابھی اس کیلئے تھوڑا انتظار کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two + fourteen =

Back to top button