انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ میں کاسٹنگ کاوچ کلچر موجود ہے، عالیہ بھٹ کی تصدیق

ممبئی )بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ تسلیم کرتی ہیں کہ بالی وڈ میں ’کاسٹنگ کاوچ‘ کلچر موجود ہے۔بھارتی اخبار کو انٹرویو میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان فنکاروں کو مواقع دینے کے عوض جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ بالی وڈ میں کام حاصل کرنے کے لئے ہر کسی کو اپنے حصے کی جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ بااثر لوگ نئے آنے والوں کی جدوجہد کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کسی بھی ناخوشگوار تجربے سے گزرنے والے نوجوانوں کو
اپنے عزیزوں کے ساتھ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی مطلع کرنا چاہیے۔اس سے قبل بالی وڈ اداکاراؤں رچا چڈھا، راردھیکا آپٹے، کالکی اور سویرا بھاسکر نے بالی وڈ میں جنسی استحصال پر مبنی تجربات شیئر کئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 1 =

Back to top button