پاکستان

پاکستان کی 24 سالہ کشمیری نوجوان کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے 24 سالہ کشمیری نوجوان کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ عا لمی برادری کو بھارتی سیکورٹی فورسز کے بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کا سختی سے نوٹس لینا چاہیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان 24 سالہ کشمیری نوجوان قیصر احمد کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل ریزو پولیس فورس کے اہلکاروں نے سری نگر کے علاقے نوہٹہ میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد کے باہر مظاہرے کے دوران نوجوان کو جیپ تلے کچل دیاتھا۔ ترجمان
دفتر خارجہ نے کہا عالمی برادری کو بھارت کی سیکورٹی فورسز کے بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کا سختی سے نوٹس لینا چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven + seventeen =

Back to top button