پاکستان

عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہونگے ٗ نگران وزیر اعظم

سوات(این این آئی)نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہونگے ٗ سوات کے لوگوں کی قربانیوں سے آگاہ ہوں ٗ اپنے اختیارات کے مطابق مسائل حل کر نے کی کوشش کرونگا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے آبائی شہر پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر املک نے کہا کہ میں صرف دو ماہ کیلئے آیا ہوں ۔انہوں نے وا ضح کیا کہ انتخابات 25جولائی کو ہی ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ سوات کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں ان کی
قربانیوں سے آگاہ ہوں انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق اقدامات کئے جائینگے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اپنے اختیارات کے مطابق مسائل حل کر نے کی کوشش کرونگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + 3 =

Back to top button