بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر‘ سرینگر میں بھارتی فورسز پرپے در پے 3گرینیڈ حملے ، اعلیٰ افسر سمیت متعدد فوجی نشانہ بن گئ

سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم حملہ آوروں نے سرینگر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر پے در پے تین گرینیڈ حملے کئے جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت کم از کم چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پہلا حملہ سرینگر کے علاقے فتح کدل میں تعینات سی آر پی ایف کی82بٹالین کے اہلکاروں پر کیا گیا۔جس میں ایک افسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔حملے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا۔ادھر بڈشاہ پل کے نزدیک مائسمہ میں سی آر پی ایف کی 132بٹالین کی گاڑی پر گرینیڈ حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا
جبکہ سرینگر میں ہی پولیس کنٹرول روم کے نزدیک مگرمل باغ میں بھارتی فورسز پر ایک گرینیڈ حملہ ہوا تاہم جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔دریں اثناء گزشتہ ہفتے ضلع پلوامہ کے علاقے پوچھل میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاسپیشل پولیس افسرسرینگر کے صورہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیاہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکارکا تعلق ضلع کے علاقے پنچگام سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − fourteen =

Back to top button