انٹرٹینمنٹ

’ شاہد آفریدی کے ساتھ مبینہ تعلقات‘ کو منظر عام پر لانے کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟ بھارتی اداکارہ عرشی خان نے حیران کن انکشاف کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ اور متنازعہ بیانات کے حوالے سے مشہور ماڈل گرل عرشی خان نے سابق پاکستانی کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے بیان دینے کو غلطی قرار دیدیا۔ بگ باس سیزن 11سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی عرشی خان نے ایک ٹی وی شو میں کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ ’میں شاہد آفریدی کی تہہ دل سے عزت کرتی ہوں، انہوں نے میرے لیے بہت کچھ کیا ہے اور وہ تمام ٹوئٹس میری غلطیاں تھیں اور مجھے اُن کے متعلق اس حساس معاملے پر کھلے
عام بھی نہیں بولنا چاہیے تھا کیوں کہ مجھ پر شاہد آفریدی کے بہت احسانات ہیں۔واضح رہے کہ چند سال قبل عرشی خان نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’ہاں، میرے اور آفریدی کے درمیان انتہائی قربتیں تھیں‘‘۔خیال رہے کہ عرشی خان فحاشی کا کاروبار چلانے اور نیم برہنہ ہو کر جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بنانے کے کیس میں بھی گرفتار ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three + six =

Back to top button