انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار نے صحت چیز کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارنے کہا ہے کہ مجھے لوگ اپنے ایڈ میں کام کرنے کیلئے منہ مانگی معاوضہ دینے کیلئے تیاررہتے ہیں لیکن وہ مضر صحت چیز کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اکشے کمار نے کہا کہ میرے پاس نا تو پیسے کی کمی ہے اور نا ہی کام کی، لوگ مجھے گٹکے اشتہارات میں کام کرنے کے منہ پانگے پیسے دینے کوتیارہوتے ہیں لیکن میں جب بھی کسی اشتہارمیں کام کرتا ہوں اس سے پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح چھان بین ضرورکرلیتا ہوں کہ کہیں
وہ چیز ملک اور معاشرے کے لئے نقصان دہ تو نہیں۔اس موقع پراکشے کمارنے اپنی فنکاربرادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرقسم کے نشے سے دوررہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + fifteen =

Back to top button