پاکستان

ملتان،سورج میانی روڈ پر چینی سے لداٹرک سڑک میں دھنس گیا

ملتان  مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں اور شہباز شریف کے بلند و بالا دعوؤں کی پول کھلنے کا سلسلہ جاری ہے ، ملتان کی سورج میانی روڈ پر چینی سے لدا ٹرک سڑک میں دھنس گیا۔

ملتان کا سورج میانی روڈ چند ماہ قبل ہی کروڑوں کی مالیت سے تعمیر کیا گیا تھا جس کی تعمیر پر سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ترقی کے بہت بلند و بانگ دعوے کئے تھے مگر سڑک کے افتتاح کے کچھ دن بعد ہی ایک اسپیڈو بس ناقص میٹریل کے باعث سڑک میں دھنس گئی تھی ۔

آج ایک مرتبہ پھر ناقص میٹریل سے بنی سورج میانی روڈ چینی سے لدے ٹرک کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اور کئی فٹ اندر تک بیٹھ گئی جس سے ٹرک سڑک کے اندر تک دھنس گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 2 =

Back to top button