پاکستان

ریحام اور حمزہ علی عباسی میں قانونی جنگ، نوٹس بھجوا دیا

ریحام خان کی کتاب نے اشاعت سے قبل ہی طبل جنگ بجا دیا اور یہ جنگ چھڑی ہے سوشل میڈیا پر، جہاں سب سے پہلے پی ٹی آئی رہنما حمزہ علی عباسی نے کتاب کو پڑھنے کا دعویٰ کیا اور کئی انکشافات کر ڈالے۔

بحث کا یہ سلسلہ تھمنے کے بجائے مزید طوالت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے آمد سے قبل ہی طوفان برپا کر دیا ۔

حمزہ علی عباسی کی جانب سے کتاب پڑھے جانے کے دعوےنے ایک ایسی بحث کو جنم دیا ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے تازہ ٹویٹس میں ایک نیا انکشاف کر دیا ہےاور کہا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ ریحام اب کتاب کی اشاعت کے بجائے اسے آن لائن لیک کرنے کا پروگرام بنا رہی ہیں جس کے بعد وہ ان کے خلاف مسودہ چوری کرنے کے الزام میں برطانیہ میں کارروائی کریں گی۔

یہی نہیں حمزہ علی عباسی نے ایک بار پھر ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آئیں اور ان کے لگائے گئے الزامات کی تردید کریں اور بتائیں کہ یہ سب کتاب میں شامل نہیں ہے۔

حمزہ علی عباسی نے آخر میں برادرانہ مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر وہ اب بھی کتاب میں تبدیلی کرسکتی ہیں تو کر لیں۔

ادھر ریحام خان کی کتاب کے پیچھے کہیں ن لیگ کا ہاتھ تو نہیں ہے؟ سوالات اٹھنے لگے ۔

ن لیگ سپورٹ نہیں کر رہی تو حنیف عباسی کو تین اگست دو ہزار سترہ کو ہی ریحام خان کی کتاب بارے میں کیسے پتہ چل گیا تھا؟؟

ریحام خان کی مریم نواز سے  ملاقات کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں، اور  اشاعت سے قبل ہی فریقین کی جانب سے قانونی نوٹس بجھوانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − six =

Back to top button