پاکستان

ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ انتخابی امیدوار کس شہرت کا حامل ہے؟ ووٹرز

کاغذات نامزدگی میں امیدوار سے متعلق اہم سوالات ختم کرنے پر عام شہری بھی پھٹ پڑے۔ ووٹرز نے کہا کہ انہیں امیدوار سے متعلق معلومات میسر ہونی چاہئیے ، ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ عوامی نمائندگی کا دعویدار کس شہرت کا حامل ہے؟؟

ووٹرز نے کہا کہ ہمارا ووٹ لیکر اسمبلیوں میں جانے والوں کے بارے میں ہمیں علم ہونا چاہئیے ، کہیں کوئی جرائم پیشہ اور ٹیکس چور آگے نہ آجائے۔

شہریوں نے کہا کہ ہمیں امیدواروں سے متعلق معلومات میسر ہونی چاہئیے ، ہر پاکستانی کا حق ہے کہ وہ امیدوار کے کردار کے بارے میں معلومات رکھتا ہو۔

ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی سے نکالی جانی والی شقوں میں پاسپورٹ کی تفصیلات، دہری شہریت، اور ٹیکس چوری سمیت امیداور سے متعلق دیگر اہم معلومات شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × five =

Back to top button