فٹبالکھیل

فٹبال ورلڈ کپ سے قبل دوستانہ میچ میں اسلامی روایات کی بہترین مثال قائم ، تیونس کے مسلمان کھلاڑی کس طرح اپنے ساتھیوں کو افطار ی کا موقع فراہم کرتے رہے ؟

تیونس سٹی( آن لائن ) فیفا ورلڈ کپ سے قبل دوستانہ میچز کے دوران تیونس کے گول کیپر معیز حسین انجری کا بہانہ بناکر اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو افطاری کا موقع فراہم کرتے رہے۔گزشتہ ہفتے کے دونوں دوستانہ میچز کے دوران ہی افطار کا ٹائم تھا، اس لیے ٹیم نے ایک پلان بنایا جس کے تحت پرتگال سے میچ کے دوران 58 ویں منٹ میں جب حریف سائیڈ کو 2-1 کی برتری حاصل تھی معیز نے اچانک خود کو انجرڈ کرلیا، جب میڈیکل عملہ ان کی جانب جارہا تھا تو باقی ٹیم سائیڈ لائن پر چلی گئی جہاں پہلے سے ہی
کھجوریں اور پانی موجود تھا، وہ گول کیپر کے اٹھنے تک روزہ افطار کرچکے تھے، یہی سب کچھ ہفتے کو ترکی کے خلاف میچ میں بھی ہوا۔تیونس کو ورلڈ کپ میں ایسا کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ ان کے پہلے گروپ میچ سے قبل ہی ماہ رمضان ختم ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three + six =

Back to top button