کرکٹکھیل

گلوبل زلمی کے تین کرکٹر گلوبل ٹی 20 کینیڈا کرکٹ لیگ میں شامل

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کرکٹ لیگ میں منتخب، گلوبل زلمی لیگ نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے میں مدد دی۔

ابراش خان، ریان خان، جنید صدیقی گلوبل زلمی لیگ کے تین کرکٹرز کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کرکٹ لیگ میں شامل کرلیا گیا۔

زلمی ورلڈ کپ اور پھر گلوبل زلمی لیگ میں اونٹاریو (کینیڈا) زلمی کی نمائندگی کرنیوالے بیٹسمین جنید صدیقی، آل راؤنڈر ابراش اور ریان خان پٹھان کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا حصہ بنایا گیاہے۔

تینوں کرکٹرز نے گلوبل زلمی لیگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاکر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔ تینوں کرکٹرز نے کینیڈا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شمولیت پر خوشی اظہار کرتے ہوئے گلوبل زلمی لیگ میں مواقع ملنے پر پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

جاوید آفریدی نے تینوں کرکٹرز کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور امید ظاہر کی کہ گلوبل زلمی لیگ سے مزید ٹیلنٹ سامنے آئیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven + 15 =

Back to top button