علاقائی

کوٹ ادو:جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم 12افراد زخمی

ٹ ادو میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہو گیا، ڈنڈوں اور سوٹوں کے بے دریغ استعمال سے 12افراد زخمی ہو گئے جبکہ3 کی حالت نازک ہے۔زخمیوں کو کوٹ ادو کے ٹی ایچ کیو سرور شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تو مخالف پارٹی نے ہسپتال پہنچ کر دوبارہ حملہ کر دیا۔ایک دوسرے پر خوب ڈنڈے، سوٹے اور کرسیاں چلائیں ہسپتال میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے بھی زخمیوں کو چھوڑ کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔ڈی ایس پی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے ہسپتال پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔تین زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ملتان کے نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے دونوں گروپوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − seven =

Back to top button