پاکستان میں الیکٹرانک طریقے سے ادائیگیوں کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے ادائیگیوں کی صنعت میں معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ماسٹر کارڈ اورملک کی پہلی اور سب سے بڑی موبائل مالی خدمات فراہم کنندہ، ایزی پیسہ کی جانب سے اب ایزی پیسہ موبائل اکائو نٹ صارفین کیلئے ماسٹر کارڈ کیو آرپے منٹ کو ایزی پیسہ اسمارٹ فون اپلیکیشن پر فعال کردیا جائے گا۔ماسٹرپاس کیو آر ملک کی پہلی انٹرپرائز کیو آر ادائیگی کی خدمت ہے جو سمارٹ صارفین کو ملک بھر میں ہزاروں کاروباری مراکز پر صرف ایک کیو آر کوڈ سکین کے ذریعے فوری اور محفوظ ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ جدید اور موئثر لاگت ٹیکنالوجی جو اگست 2016 میں پاکستان میں متعارف کروائی گئی تھی صارفین کیلئے سامان اور خدمات کی وسیع اقسام کی خریداری کیلئے ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بناتی ہے۔واضع رہے کہ اس شراکت داری کے بعدماسٹر پاس کیو آرسروس اب د س ملین سے زائد ایزی پیسہ موبائل اکائو نٹ صارفین کیلئے دستیاب ہوجائے گی۔ خریداری کے بعد ادائیگیوں کیلئے صارفین کو اب صرف اپنے موبائل فون پر ایزی پیسہ ایپلیکیشن کے ذریعے کیو آرکوڈ کومرچنٹس کے چیک آئوٹ کائو نٹر پر اسکین کرنا ہوگا ۔ جس کے بعد ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے صارفین کو ادائیگی کی رقم کا اندراج کرنا ہوگا۔۔
اگلی خبر پڑھیں
ستمبر 30, 2019
دائرہ دین پناہ کی رانا برادری ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہونے لگی۔
اگست 28, 2019
پاکستان آرمی کا بڑا سرپرائز، انڈین آرمی کے جوانوں کی دھلائی
اگست 25, 2019
کشمیری نوجوانوں کا انڈین آرمی کے خلاف اعلان بغاوت
اگست 25, 2019
اس ویڈیو کو دیکھ کر بھی رونا نہ آیا تو پھر آپ انسان نہیں ہیں
متعلقہ خبریں
’مجھے عہدے نہیں عزت عزیز ہے ‘‘ مشیر خزانہ بلوچستان کیپٹن(ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے استعفیٰ دیدی
مئی 20, 2018
دہشتگردوں کا پاکستان کے اہم ترین علاقے پر حملہ شہادتیں، پولیس کے مٹھی بھر جوانوں نے کئی گھنٹے کس طرح مقابلہ کیا؟ جرأت اور بہادری کی انمٹ مثال قائم کر دی، جان کر آپ بھی فخر کرینگ
اگست 11, 2018
یہ بھی پڑھیں
Close