انٹرٹینمنٹ

30سال کی عمر سے قبل شادی کر کے سرپرائز دے سکتی ہوں، عالیہ بھٹ

ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ 30سال کی عمر سے قبل شادی کر کے سرپرائز دے سکتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ان کے فیصلے عارضی ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ لوگوں کو شادی کرنے کے حوالے سے سرپرائز دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی شادی کرنے سے متعلق نہیں سوچ رہی کیونکہ میں بالکل بھی ایسے لوگوں میں سے نہیں ہوں جو ان باتوں سے متعلق سوچتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ اچھی چیزیں اس وقت ہوتی ہیں
جب ان کے بارے میں سوچا جائے یا توقع کی جائے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ میں30سال کی عمر میں شادی کروں لیکن میں30سال کی عمر سے قبل شادی کر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ خود کو بھی سرپرائز دے سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 + 12 =

Back to top button