انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کو فلم ’’زیرو‘‘میں بونا آدمی دکھانے کیلئے 70 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کر دی گئی

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کی نئی فلم ’’زیرو‘‘میں بونا (پستہ قد) آدمی دکھانے کے لیے 70 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی ہے۔بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو حتمی مراحل میں ہے جبکہ فلم میں وہ پہلی بار ایک بونے (پستہ قد)آدمی کا کردار نبھا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم شاہ رخ کا ڈریم پروجیکٹ ہے اور اس کیلئے وہ کافی عرصے سے منصوبہ بندی کررہے تھے۔یہی وجہ ہے کہ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے وہ کوئی بھی
قیمت دینے کو تیار ہیں۔فلم کی زیادہ ترشوٹنگ بیرون ممالک میں ہوئی ہے اور اسی سلسلے میں کنگ خان اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ 27 اپریل سے امریکا میں موجود ہیں تاہم درمیان میں وہ بھارت بھی آتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + 5 =

Back to top button