انٹرٹینمنٹ

علی ظفر کی ’’طیفہ اِن ٹربل‘‘ دنیا بھر میں ریلیز ہو گی، معاہدہ طے پا گیا

لاہور (این این آئی) اداکار علی ظفر کی پروڈکشن کمپنی لائٹنگ گیل پروڈکشنز اور بالی وڈ کی یش راج فلمز نے پاکستانی فلم ’’ طیفہ ان ٹربل ‘‘ کوریلیز کرنے کی ذمہ داری اٹھا لی ہے۔اس تاریخی معاہدہ کے بعد علی ظفر نے کہا کہ ہمیشہ سے یہ یقین اور ایمان ہے کہ درست نیت ،خلوص اور سخت محنت سے ا?پ اپنے تمام خواب حاصل کر سکتے ہیں۔ ا?ج مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ میرا ایک بہت بڑا خواب مکمل ہوا ہے۔ اپنی سینما انڈسٹری کو دنیا بھر میں لے کر جانا ایک بہترین عمل ہے۔ یش راج فلمز صرف

ایک کمپنی ہی نہیں بلکہ یہ کمپنی ایک ا?ئیڈیا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان سے میرا پیار بھرا تعلق ہے۔یش راج فلمز کے کے وائس پریذیڈنٹ اوتار پینسارکا کہنا ہے کہ ہمارا بطور یش راج فلمز علی ظفر کے ساتھ ایک مضبوط اور تجربہ کار اشتراک کیا ہے۔ ہم نے علی ظفر کے ساتھ دو فلمیں اور ایک میوزک البم کیا ہے اور ہم سوچتے ہیں کہ بھارت میں یش راج فلمز علی ظفر کا گھر ہے۔ طیفہ ان ٹربل میں بطور پروڈیوسرز علی ظفر کی قدرتی صلاحیتوں نے اس تعلق کو اگلے لیول پر پہنچا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × three =

Back to top button