فٹبالکھیل

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے تیسرے میچ میں ایران نے مراکش کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے تیسرے میچ میں ایران نے مراکش کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر تھا کہ کھیل کے بالکل آخری وقت میں مراکش ہی کے کھلاڑی کی ہیڈ سے گیند گول میں چلی گئی اور کھیل ختم ہونے تک ایران کی برتری برقرار رہی۔

آج فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے کھیلے جانے والے پہلے میچ میں یوروگوئے نے مصر کو ایک گول سے شکست دی تھی۔

مصر اور یوروگوائے کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کھیل کے 84 ویں منٹ میں یوروگوئے نے گول کر کے برتری حاصل کی جو آخری وقت تک برقرار رہی۔

آج کھیلا جانے والا تیسرا اور اہم میچ پرتگال اور اسپین کے مابین کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا اور پاکستان میں یہ میچ رات 12 بجے دیکھا جاسکے گا۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ کی مضبوط ٹیمیں سمجھتی جاتی ہیں جو آخری مرتبہ 2010 میں مدمقابل آئیں جس میں اسپین نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ گروپ اے میں شامل دیگر دو ٹیموں روس اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا ایونٹ کا افتتاحی میچ روس کے نام رہا جس نے مہمان ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 1 =

Back to top button